3 مارچ 2014 - 20:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کي کاميابياں

شام کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپريشن جاري ہيں -

ابنا: شامي فوج نے ديرالزور ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کےخلاف اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے المريعيہ نامي  گاؤں اوراس کے اطراف ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پوري طرح تباہ کرديا -اس کاروائي ميں بہت بڑي تعداد ميں  دہشت گرد مارےگئےہيں - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ المريعيہ کے علاقے پر شامي فوج نے  اپنا کنٹرول دوبارہ حاصل کرليا ہے-شامي فوج نے اس کاروائي کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاري مقدار ميں ہتھيار اور گولہ بارود بھي ضبط کئے ہيں -خبروں ميں کہا گيا ہے کہ المريعيہ کے علاقے پر شامي فوج کا کنٹرول ہوجانے سے علاقے کے باشندوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے ميں آساني ہوجائے گي جنھيں دہشت گردوں نے گھروں سے بے گھر کرديا تھا -اس درميان شام ميں انساني حقوق کي تنظيم نے اعلان کيا ہے کہ شام کے شمال مشرقي شہر الحسکہ ميں مقامي کردوں اور دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق و الشام کے درميان لڑائي ميں القاعدہ سے وابستہ داعش گروہ کا متحدہ عرب امارت کا ايک کمانڈر ہلاک ہوگيا ہے-......./169