28 فروری 2014 - 20:30
مشرق وسطی میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ

فرانس کے سابق وزیر دفاع ایلن ریچرڈ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔

ابنا: فرانس کے سابق وزیر دفاع ایلن ریچرڈ نے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مشرق وسطی میں ممکنہ تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی روک تھام کرنے کیلئے ایک مستحکم سفارتی عمل شروع کئے جانے کی ضرورت ہے۔فرانس کے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ پیرس، بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کیلئے شام پر حملے کے حق میں تھا مگر آخر کار اس نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بحران کے حل کے بارے میں روس کی تجویز مناسب و منطقی ہے۔ روس نے مسئلے کے حل کیلئے شام کے کمیائی ہتھیاروں سے پاک، شامی شہریوں کیلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور محاصرہ شدہ علاقوں میں امداد کا عمل شروع کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی کہ جس کی عالمی سطح پر حمایت کی گئی۔فرانس کے سابق وزیر دفاع نے اسی طرح افغانستان و پاکستان کے مسائل کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس چلا جانا چاہئے اسلئے کہ پاکستان میں امن کی برقراری کا دارومدار افغانستان میں قیام امن پر ہے اور جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوگا پاکستان میں بدامنی جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲