ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع قلات کے علاقے میں یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکاروں کا ایک دستہ سڑک کے اس کنارے سے گذر رہا تھا کہ جہاں یہ بم رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ذمہ دار عناصر کی شناخت و گرفتاری کی کاروائی شروع کردی۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جمرود کے اطراف میں واقع لاشور کے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پولیوں کے قطرے پلانے والی ٹیم کے تین محافظ ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت پاکستان اس قسم کے ہونے والے بم دھماکوں کا ذمہ دار ہمیشہ طالبان گروہ کو قرار دیتی رہی ہے۔ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کا یہ عمل عالمی ادارۂ صحت کے منصوبے کے تحت انجام پارہا ہے۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510040
جنوب مغربی پاکستان میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔