ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روسي وزيردفاع سرگئي شويگوف نے ماسکو ميں روس کي مسلح افواج کے کمانڈروں کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوتين نے وزارت دفاع کو حکم ديا ہے کہ وہ مرکزي اور مغربي کمان کي آمادگي کا فوري طور پر ٹسٹ کرے۔ يوکراين کي سرحدوں پر روسي افواج کے چوکس ہونے کي خبروں سے يورپ اور امريکا ميں تشويش پيدا ہوگئي ہے ۔ امريکي وزيرخارجہ جان کيري نے اس خبر پر اپنے ردعمل ميں کہا ہے کہ روس کو چاہئے کہ وہ يوکراين کي حاکميت اور اقتدار اعلي کا احترام کرے۔ جان کري نے کہا کہ روس کو چاہئے کہ اپنے ہمسايہ ملک يوکرين کے بارے ميں کسي بھي طرح کا کوئي فيصلہ کرنے سے پہلے پوري دقت کے ساتھ حالات کا جائزہ لے۔ امريکي وزيرخارجہ نے کہا کہ آج امريکا اور روس کو جس چيز کي ضرورت ہے وہ يوکراين کے معاملے کو لے کر سردجنگ کے دور کي طرف دوبارہ لوٹنا نہيں ہے۔ امريکي وزير خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن يوکرين کے معاملے پر روس کے ساتھ کسي طرح کي محاذآرائي نہيں چاہتا ليکن امريکا نے يہ بات بھي واضح کردي ہے کہ سبھي ملکوں کو چاہئے کہ وہ يوکرين کے اقتداراعلي اور ارضي سالميت کا احترام کريں ۔ وائٹ ہاؤس نے بھي يوکراين کي سرحدوں پر روسي فوج کے لئے تيار رہنے کے صدر ولاديميرپوتين کے حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علاقے ميں غير ملکي بازيگروں سے کہا ہے کہ وہ يوکرين کے اقتدار اعلي کا احترام کريں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن يوکرين کے حکام کي جانب سے اس ملک ميں ايک وسيع البنياد حکومت کي تشکيل کي کوششوں کي حمايت کرتا ہے۔ اسي کے ساتھ امريکي وزيرخارجہ جان کري نے بھي کہا ہے کہ امريکا يوکرين کو ايک ارب ڈالر کي مدد دے گا۔ برطانوي وزير دفاع نے بھي بريسلز ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک يوکرين کے سلسلے ميں روس کي ہرقسم کے اقدامات اور روسي فوج کي نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے- انہوں نے کہا کہ برطانيہ کا موقف ہے کہ کسي بھي دوسرے ملک کو يوکرين کے داخلي معاملات ميں مداخلت نہيں کرني چاہئے۔ جرمني کے وزير دفاع نے بھي نے کہا ہے کہ روس کوچاہئے کہ وہ يوکرين کے بحران کو ختم کرانے ميں اپنا کردار ادا کرے- انہوں نے کہا کہ ماسکو کي شراکت کے بغير يوکرين کا بحران حل نہيں ہوگا۔ ادھر نامعلوم مسلح افراد نے یوکراین کی خود مختار جنوبی ریاست ، جمہوریہ کریمہ کی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ایک غیرملکی نیوز ایجینس کي رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نےخود مختار جمہوريہ، کريمہ کي پارليمنٹ ميں گھس کر اس پر قبضہ کرليا ہے- مقامي حکام کے مطابق سيکورٹي اہلکاروں نے روس کے حاميوں اور مخالفين کے درميان تصادم کو روکنے کے لئے اس علاقے کو اپنے محاصرے ميں لے ليا ہے- بعض مقامي ذرائع کے مطابق تقريبا ساٹھ افراد پر مشتمل دو گروہ جمہوريہ، کريمہ کي سرکاري عمارتوں پر قابض ہيں- کريمہ کے ساحلي شھر سواسٹپل بدھ کے روز روس کے حاميوں اور مخالفين خصوصا تا تار قوم کے سرگرم سياسي کارکنوں کے درميان، پوليس کي جانب سے ممانعت کے باوجود شديد جھڑ پيں ہوئي تھيں۔ يوکرائن کے عوام خصوصا روسي زبان بولنے والے باشندے روس کے ساتھ قريبي سياسي اور اقتصادي تعلقات کے خواہاں ہيں جبکہ بعض ديگر شہري آزادي اور ترقي و پيشرفت کي خاطر يورپي ملکوں سے قريبي تعلقات استوار کئے جانے کے خواہاں ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509778
روس کے صدر ولاديميرپوتين نے روسي افواج کو يوکراين کي سرحدوں پر پوري طرح الرٹ رہنے کا حکم دے ديا ہے۔