ابنا: پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نےکہا ہے کہ پاکستانی حکومت آپریشن کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے ہم غیر مشروط جنگ بندی نہیں کریں گے۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے غیر مشروط جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کرتے ہیں، اگر حکومت نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے، حکومت نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے، فوجی آپریشن میں طالبان کا نقصان کم اور حکومت کا زیادہ ہو گا، حکمران اعداد و شمارجمع کرنے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔
.......
/169