25 فروری 2014 - 20:30
ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے رقابت

یورپ و امریکہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایران کے ایک جوہری مذاکرات کار جناب مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والے ماحول کی بناء پر ایران سے تعلقات کے حوالے سے مختلف ملکوں خاصطور سے یورپی ملکوں میں رقابت شروع ہوگئی ہے۔

ابنا: انھوں نے ایران کے سکنڈ ٹی وی چینل سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے بعد کے عرصے میں مختلف یورپی ملکوں خاصطور سے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کے مختلف پارلیمانی و اقتصادی وفود نے ایران کا دورہ کیا ہے اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیئے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔جناب مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے اعلان کیا ہے کہ ہمارا اصل مقصد، صرف جوہری مذاکرات کرنا ہے اور ایران، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مسائل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گفتگو کا جواز نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ ایران، پوری دنیا کے ساتھ مفاہمت کے عمل پر زور دیتا رہا ہے تاہم امریکہ کی صورت حال یکسر مختلف ہے اور جبتک ایران کے حوالے سے امریکہ کی پالیسیوں تبدیلی نہیں آتی اور وہ ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آجاتا اس وقت کی اس ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جاسکتا۔

.......

/169