ابنا: عراق کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ بیس روز قبل انجام پانا تھا مگر عراق کے اندرونی مسائل کی بناء پر اسے ملتوی کردیا گیا۔ اپنے اس دو روزہ دورے میں، عراق کے وزیر خارجہ، اپنے ایرانی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی مسائل پر گفتگو کریں گے۔ وہ آج ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورۂ تہران میں جناب ہوشیا زیباری ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ادھر قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ،آج ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں اور وہ اس دورے میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
.......
/169