ابنا: آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے میں ایران کے مستقل مندوب "رضا نجفی"نے اس اجلاس کے بعد ویانا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی کے سربراہ "یوکیا آمانو" نے مجموعی طور پر اس رپورٹ کو مثبت قرار دیا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں حالیہ رونما ہونے والی تعمیری تبدیلیوں کو منعکس کیا گیا ہے۔ آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے میں ایران کے مستقل مندوب "رضا نجفی"نے وضاحت کی پیشنگوئی کی جاتی ہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے بورڈز اف گورنر کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ، آئی ، اے ، ای ، اے کے سربراہ کی رپورٹ پر ارکان مثبت طریقے سے غور کرینگے۔
.......
/169