ابنا: ذرائع کے مطابق شمالی عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں فریقین کے درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔ادھر صوبے صلاح الدین میں بھی ایک چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔ تکریت کے قریب بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ دارالحکومت بغداد کے صدر ٹاؤن میں بھی ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ شمالی بغداد میں ترمیہ کے قریب بھی ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔ یہ ایسے میں کہ عراق حکام اور پریس ذرائع کا دعوی ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک خاصطور سے سعودی عرب اور قطر، عراق میں دہشتگردوں کی ہتھیاروں سمیت ہمہ جہتی حمایت کرکے اس ملک میں بدامنی کا عامل بنے ہوئے ہیں۔ .......
/169