ابنا: ونزوئلا کے صدر نکولس ما ڈورو نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو مناظرے کے لئے چیلنچ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے صدر نکولس ماروڈو نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوبامہ کو مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوبامہ چیلنچ قبول کریں تاکہ ہم دونوں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر سچ عوام کے سامنے لا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو لاطینی امریکہ اور کیرینین ریاستوں کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیں۔واضح رہے کہ ونزوئلا کے حالیہ فسادات کے پیچھے امریکی ہاتھ تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169