ابنا: امریکہ کے صدر باراک اوبامہ اور ترکی کے وزير اعظم اردوغان نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور شام کے معاملے کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل پر تاکید کی ہےترکی کا کہنا ہے کہ ترکی کو شامی مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش ہے۔
واضح رہے کہ ترکی اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جو شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں ہتھیار فراہم کررہے ہیں لیکن دہشت گردوں کی شام میں مسلسل ناکامی اور ان کی آپسی لڑائی کی بنا پر دہشت گردوں کے حامی ممالک اب سیاسی مذاکرات پر زوردے رہے ہیں ۔
.......
/169