ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلام تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی پارلیمانی یونین کے نویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے پارلیمانی اسپیکروں جمیل چیچک و اکتائی اسداف اور پاکستان کی سینٹ کے چیئرمین سید نیر حسین بخاری نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ انجام پانے والی ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تہران میں منعقدہ اس اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے دس دیگر رکن ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز بھی، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ اسلام تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی پارلیمانی یونین کا نواں اجلاس کل ختم ہوجائیگا۔
.......
/169