ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس اوررینجرز نے ایک کارروائی کے دوران 2 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا طالبان دہشت گرد تنظیم پاکستان سے تھا جو رزاق آباد پولیس بس حملے میں بھی ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ایک مکان پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود دہشت گردوں نے دو دستی بم پولیس اہلکاروں پر پھینکے جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ قائد آباد کے مطابق کاروائی کے دوران دو پولیس کے سپاہی اور ایک رینجرز اہلکار معمولی زخمی بھِی ہوئے، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور ایک ہینڈ گرنینڈ بھی ملا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گلشن بونیر میں رینجرز اور پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔
........
/169