14 فروری 2014 - 20:30
افغانستان میں سیکیورٹی کی بحالی میں ایران و ہندوستان کا اہم کردار

ہندوستان میں سیاسی مسائل کے ایک ماہر نے 2014 میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے بعد اس ملک میں سیکیورٹی کی برقراری میں ایران اور ہندوستان کے اہم کردار پر تاکید کی ہے۔

ابنا: جریدے "ڈپلومیٹ" نے ہندوستانی دانشور "ایڈسا" کے تحریر کردہ  مقالے میں کابل – واشنگٹن کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ فاصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے 2014 کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی کی بحالی میں ایران و ہندوستان کے اہم کردار پر تاکید کی ہے اور افغان صدر "حامد کرزئی" کی موجودہ پالیسی کا مقصد اس حوالے سے تھران و نئی دہلی کی حمایت حاصل کرنے کے دائرے میں قرار دیا ہے۔ اس ہندوستانی تجزیہ نگار نے اسی طرح افغان صدر "حامد کرزئی" کی جانب سے کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی طرف اشارہ اور اس تعطّل سے فوری باہر نکلنے کو بعید قرار دیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ "حامد کرزئی" کے پاس ایک اور آپشن موجود ہے اور اس صورت حال میں یہ امکان موجود ہے کہ ایران و ہندوستان اس حوالے سے کردار ادا کریں۔

.......

/169