ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ "فیصل مقداد" نے اعلاس کیا کہ شام مخالفین کے قومی اتحاد کا وفد غیر حقیقت پسندانہ ایجنڈے کے ساتھ جنیوا ٹو مذاکرات میں شرکت کررہا ہے اور ان مذاکرات کے لئے عزم و ارادے نہیں رکھتا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دھشتگردوں کے خلا ف مہم کا مسئلہ واضح ہونے کے بعد شام کی حکومت سیاسی راہ کے حوالے سے سمجھوتے کے لئے آمادہ ہے ، لیکن شام کے حکومت مخالفین ، اس ملک میں دھشتگردوں کی موجودگی کے اعتراف سے انکار کررہے ہیں۔ شام کے نائب وزیر خارجہ "فیصل مقداد" نے شام کے واقعات کے پس پردہ صہیونی ریاست کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کا موقف مکمل طور پر دمشق کے مواقف سے مطابقت رکھتا ہے اور ماسکو بعض دیگر ملکوں کی مانند دباؤ کی پالیسی کو استعمال نہیں کرتا۔
.......
/169