14 فروری 2014 - 20:30
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری: دفاعی صنعت میں ایران کی ترقی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران ڈسٹرائر نوعیت کے میزائل بردار بحری جنگي جہاز بنانے میں خود کفیل ہوچکا ہے۔

ابنا: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ بحریہ کی ضرورت کے تمام ساز و ساما،ن ایرانی ماہرین ملک کے اندر ہی بنارہے ہیں۔ انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی بحریہ ہائي ٹیک کی حامل فورس ہے کہا کہ مختلف طرح کے بحری جنگی جہاز جن میں ٹارپیڈو سے لیس جہاز، ڈسٹرائر اور آبدوزیں شامل ہیں، ایرانی ماہرین ہی تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحریہ کے دفاعی ساز وسامان بھی ملک کے اندر ہی بنائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی صنعت کے مختلف شعبون میں ترقی کے ساتھ ساتھ سول سیکٹر جیسے نانوٹکنالوجی، اسٹم سلز اور بایو مڈیسن نیز میڈیکل کے مختلف شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔

.......

/169