ابنا: ارنا کی رپورٹ پاکستان کے سیکیورٹی تحقیقاتی مرکز نے طالبان کے حملوں اور دھشتگردانہ اقدامات کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان گذشتہ ایک دھائی کے دوران دھشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مہم میں مصروف رہا ہے اور 2013 اس ملک کے لئے خونی ترین سال رہا ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ 2013 عیسوی میں پاکستان میں ہونے والے دھشتگردانہ حملوں میں چھ ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی تحقیقاتی مرکز کی سالانہ رپورٹ میں آیا ہے کہ دھشتگردانہ حملوں میں زیادہ تر فرقہ وارانہ دھشتگردی کی بھینٹ چڑھے ہیں اور سب سے زیادہ اس ملک کے شیعہ مسلمان مارے گئے ہیں ، اس رپورٹ میں آیا ہے کہ 2013 میں دھشتگردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور 2013 کے آخر میں شیعہ و سنّی شخصیات کو ٹارگٹ کلںگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوازشریف طالبان کے ساتھ گفتگو کو امن کی تنہا راہ سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505862
پاکستان کے سیکیورٹی تحقیقاتی مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 2013 میں اس ملک میں ہونے والے دھشتگردانہ حملوں میں سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 6 ہزار باشندے ہلاک ہوئے ہیں۔