12 فروری 2014 - 20:30
سلامتی کونسل میں شام کے خلاف نیا مسودہ غیر تعمیری: روس

روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کے نئے مسودے کو غیر تعمیری قرار دیا ہے۔

ابنا:  شین ہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے مسودے کو غیر تعمیری اور مغربی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو مکمل طور پر یکطرفہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے بھی ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں انسان دوستانہ امدار ارسال کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ دھشتگرد گروہ ہیں اور یہ دھشتگرد گروہ شام کے عوام پر بے پناہ ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب شام میں فوجی آپشن آزمانے کے درپے ہے جبکہ جنگ کی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوسکتی اور شام کی تنہا راہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲