اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر شامی حکومت کے بعض حامیوں نے ایک ایسی بچی کی تصویر شائع کی ہے جس کی ماں حمص کے علاقے میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گی تھی۔اس معصوم بچی نے حمص کے قبرستان میں مدفون اپنی ماں کی قبر پر حاضر ہو کر شہادت کی تمنا کی ہے تاکہ جنت میں اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزارے۔اس معصوم بچی کی شائع شدہ تصویر میں بچی نے اپنے ننھے ہاتھوں میں ایک کاغذ لیا ہوا ہے جس پر یہ عبارت لکھی ہے’’ میری یہ آرزو ہے کہ میں شہید ہو جاوں تاکہ جنت میں اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزاروں‘‘۔
