ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے الجزائر میں طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ ملت ایران کی حکومت و ملت کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ الجزائر کی مسلح افوا ج کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کے دن الجزیرہ سے چار سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سی ایک سو تیس طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے جس میں ایک سو دس افراد مارے گئے ہیں۔ الجزائر کے حکام کے مطابق طیارے کا یہ حادثہ ان کے ملک میں سب سے زیادہ بھیانک حادثہ ہے۔ حادثہ کی وجہ، خراب موسم قراردی گئ ہے۔
.......
/169