ابنا: ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کی تقریبات، اسلامی مجہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی منعقد کی گئیں۔ اسی مناسبت سے ایران کی حکومت اور قوم کو دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی حکام اور ان ملکوں کی اقوام کی جانب سے نہ صرف یہ کہ مبارکباد کے پیغامات پیش کئے گئے بلکہ مختلف ملکوں میں اس سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد بھی ہوا۔ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسیویں سالگرہ کی تقریبات پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئیں اور سب سے بڑی تقریب دار الجکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے سفیر کے علاوہ پاکستان کے مختلف حکام اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انقلاب کے بعد کے برسوں میں مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی ر پیشرفت کو سراہا۔اس تقریب میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، پاکستان کے صوبائی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کے علاوہ تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی شرکت کی۔ہندوستان سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کو خراج عقیدت پیش کیا گيا اور سب سے بڑی تقریب دار الحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔اسی مناسبت سے عراق میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گيا جہاں عراقی حکام نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ادھر حزب اللہ لبنان نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا اور ایران کے مختلف اعلی حکام خاصطور سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی حامنہ ای کو اپنے تہنیتی پیغامات ارسال کئے۔ان پغامات میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے اس ملک کو علاقائی و عالمی سطح پر ایک محوری ملک میں تبدیل کردیا۔
.......
/169