9 فروری 2014 - 20:30
تہران ميں ايران اور آئي اے اي اے کے مذاکرات

ايران اور آئي اے اي اے کے درميان جوہري تعاون کے بارے ميں دوسرے دن کے مذاکرات کل تہران میں ختم ہوگئے ہيں-

ابنا: ايران اور آئي اے اي اے کے درميان جوہري تعاون کے بارے ميں دوسرے دن کے مذاکرات کل تہران میں ختم  ہوگئے ہيں- يہ مذاکرات تين ماہ قبل ايران اور آئي اے اي اے کے درميان طے پانے والے چھے نکاتي  معاہدے کے تحت انجام پائے ہيں-مذاکرات ميں آئي اے اي اے ميں ايران کے مستقل نمائندے محمد رضا نجفي اور آئي اے اي اے کے ڈائريکٹرجنرل سيف گارڈ ٹرو واريو  رانٹا نے  اپنے اپنے وفود کي قيادت کي-قومي ادارہ برائےجوہري توانائي کے ترجمان بہروز کمالوندي نے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے  ہفتے کو ہونے والے مذاکرات کو انتہائي حوصلہ افزا قرار ديا تھا، انہوں نے اميد ظاہر کي تھي کہ آج شام تک مذاکرات کے حتمي نتائج سامنے آجائيں گے-انہوں نے کہا کہ جوہري توانائي کے عالمي ادارے نے اعلاميہ تہران کے تحت ايران کے تعاون پر اطمينان کا اظہار کيا ہے-

.......

/169