9 فروری 2014 - 20:30
ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو اور ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کی روشنی میں یہ مذاکرات انجام پذیر ہوئے ہیں۔ ایران نے اس معاہدے میں معدن گچین اور اراک کے بھاری پانی کی فیکٹری کے دروازے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں پر کھولنے اور مزيد اطلاعات فراہم کی پر اتفاق کیا تھا۔

.......

/169