ابنا: جے جانسن نے کہا کہ شام میں جنگ کرنے گئے مغربی شہریوں کی وطن واپسی سے اس بات کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیں گے . امریکہ کی ہوم سیکورٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جنگ کرنے کے لئے امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے شام جا رہے ہیں ان پر ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیں .جے جانسن نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں جن کا تعلق کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے نہیں ہے اور جو ذاتی طور پر دہشت گرد کاروائیاں کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ لندن میں میراتھن دوڑ کے دوران دہشت گرد کارروائی کرنے والے اسی طرح کے لوگ تھے .اسی درمیان امریکہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ وہ 26000 لوگ جو شامی حکومت کے خلاف جنگ میں مشغول ہیں ان میں سے 7000 لوگوں کا تعلق دنیا کے 50 ممالک سے ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم دہشتگردوں کو امریکا سمیت مغربی اورکچھ علاقائی ملکوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
.......
/169