ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں خاصطور سے صوبے الانبار اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کی مہم میں عراقی عوام کی حمایت، غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے جو عراق میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں بنیادی کردار کی حامل ہے۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عراقی عوام میں اتحاد و یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے صوبے الانبار میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے اکّیس دسمبر سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے تحت صوبے الانبار کے اسّی فیصد علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔
.......
/169