ابنا: وزیر خارجہ نے کہا؛ جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اس ملک کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے غیر منطقی بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، گیارہ فروری کی ریلیوں میں امریکی حکام کی ان باتوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے جنیوا سمجھوتے کا حقیقی متن شایع نہیں کیا ہے اور امریکی حکام کے بیانات بھی ان کے ملک کی اندرونی صورت حال کے پیش نظر سامنے آرہے ہیں جو امریکی رائے عامہ کو مطمئن کرنے سے متعلق ہیں تاکہ امریکہ کی بدحال معیشت سے امریکی عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ بھی اب اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ ایران کا پرامن جوہری پروگرام بند کرانا، ایک ایسا خواب ہے جو کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
.......
/169