ابنا: آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے حکام کے اجلاس میں بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پہلے تک ایران کے عوام کو ہرگز حقیقی رائے دہی کا تجربہ نہیں تھا لیکن آج ایران کے تمام عوام اپنی سرنوشت کے تعین کے حق سے بہرہ مند ہیں۔ آيۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ لیبرل ڈموکریسی نے آزادی کے دعوے کے ساتھ ہی ایک فلسفی نظریے کو سماجی اقدامات کی بنیاد قرار دیا ہے لیکن عملی طور پر ایٹم بم بنا رہا ہے اور اسے ذخیرہ کررہا ہے اور حتی اسے بے گناہ عوام کے سروں پر گرا بھی رہا ہے لیکن رہبر انقلاب اسلامی نے الہی افکار کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے اور اس کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے ۔ آیۃ اللہ لاریجانی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے مقصد سے 22 بہمن کے جلسے اورجلوسوں میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی ضرورت پر تاکید کی۔
.......
/169