ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع نے کہا کہ دولت الاسلامیہ فی العراق والشام داعش کے پاس اسکے علاوہ کوئي چارہ نہيں ہے کہ وہ ہتھیار دال دے یا پھر فوج کے ہاتھوں مرنے کو تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے سامنے کوئي راہ حل نہیں ہے۔عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ عراقی فوج، داعش دہشتگردوں کو سرگرمیوں کا موقع نہیں دے گی۔ سعدون الدیلمی نے کہا ہے کہ الرمادی میں پینتیس تکفیری دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔واضح رہے کہ عراق کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز مغربی صوبے الانبار میں فوجی کمانڈروں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک نشست کی جس میں تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کی مختلف راہوں کا جائزہ لیا گيا۔صوبہ الانبار اور الرمادی میں القاعدہ کے دہشتگردوں کے حلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں عراقی فوج کو کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
.......
/169