5 فروری 2014 - 20:30
صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پرظلم جاری

غاصب صہیونی ریاست کے فوجی فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران شدید ایذائیں و شکنجے دیتے ہیں۔

ابنا: فلسطینی وکیل "ھبہ مصالحہ" نے حال ہی میں مجدو جیل کا معائنہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں خاصطور سے فلسطینی بچوں اور نوجوانوں شدید ترین ایذائیں دی جاتی ہیں اور ان کی توہین کے علاوہ شدید ترین نفسیاتی دباؤ میں رکھا جاتا ہے۔اس فلسطینی وکیل کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو شدید سردی کے موسم میں نہایت ہی سخت حالات میں رکھا گیا ہے اور حفظان صحت کے لحاظ سے کسی بھی بین الاقوامی معیار کو مدنظر نہیں رکھا گيا ہے۔  "ھبہ مصالحہ" نے کہا کہ نابلس شہر کے قریب العین مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ فلسطینی قیدی "سامر خالد عبدالکریم جبری" گذشتہ ایک برس سے صہیونی ریاست کے مجدو جیل میں قید ہے اور اس سولہ سالہ فلسطینی قیدی نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجیوں نے آریل کالونی سے ا سے گرفتار کیا اور گرفتاری کے بعد اس کو شدید ترین ایذائیں دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے جیلوں میں اس وقت پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی ہیں جو بدترین حالات میں قید ہیں۔

.......

/169