ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈ اکٹر حسن روحانی نے کل رات ٹی وی پر عشرۂ فجر کی مناسبت سے خطاب کیا ۔ انہوں نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ اور انقلاب و دفاع مقدس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا اسلامی انقلاب ایک عظیم تاریخي معجزہ ہے اور شاید ہی کوئي ملت، نہ صرف ایک، تادندان مسلح فوجی طاقت بلکہ تمام عالمی طاقتوں کے مقابلے اپنے دین و ایمان کے سہارے کامیاب ہوئي ہو۔ انہوں نے ملت ایران سے بائيس بہمن مطابق گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن ملک گير جلوسوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ صدر جناب حسن روحانی نے ملک کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر نئي فضا بنی ہے اور ایرانی قوم نے تعمیری تعاون کو اپنا شعار بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات میں ایک بنیادی تبدیلی کا مشاہدہ کررہے ہیں طدر مملکت نے کہا کہ یہ تعلقات ایک طرف سے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تو دوسری طرف سے بڑی طاقتوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خارجہ پالیسی میں بڑا قدم اٹھایا ہے اور بڑی طاقتوں سے ہمارے تعلقات میں کافی تبدیلی آئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور مختلف ملکوں کے اقتصادی وفود، تہران کا دورہ کررہے ہیں۔
.......
/169