5 فروری 2014 - 20:30
وزارت خارجہ کی ترجمان: ایران، فرانس کے بیان کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانسیسی ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کو مسترد کیا ہے۔

ابنا: مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے اصولوں پر یقین رکھتاہے اور ان پر کاربند ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران کے تمام قوانین اور دستاویزات میں انسانی حقوق کی مکمل رعایت ہوتی ہے۔ ایران کے حالات کے بارے میں فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان  پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ آزاد ہے اور انسانی حقوق،  بنیادی آزادی اور شہری حقوق ایسے مسائل ہیں جن پر عدلیہ نہایت باریک بینی سے عمل کرتی ہے۔ مرضیہ افحم نے کہا کہ ہم فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان کی توجہ، ایران میں ترقی یافتہ دینی جمہوریت کی کامیابیوں کی طرف مبذول کراتے ہیں۔ دوسری جانب وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عراق کے الخضرا علاقے میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں پچیس افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

..............

/169