ابنا: ایران کے وزیر دفاع نے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ اور عشرۂ فجر کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی بدولت اہم ترین کامیابیاں اور قابل افتخار کارنامے انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے عالمی تسلط پسندانہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھی جو پوری دنیا میں ایک نمونے کی حیثیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی استکبار، ہمیشہ ایران سے دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے حالانکہ ایران کے خلاف وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ایران کے وزیر دفاع نے اسی طرح مغرب کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی قوم، پرامن جوہری ٹکنالوجی کے اپنے مسلمہ حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔
.......
/169