ابنا: جج ایاد تیم نے القدس اخبار سے انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے وزرا، بااثر شخصیتیں، ڈاکٹر، میئر اور عام کارکن مالی بدعنوانیوں اور رشوت ستانی میں ملوث ہیں یا اپنے اختیارات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملت فلسطین نے بارہا فلسطینی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے اس کے عہدیداروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے عہدیداروں کی مالی بدعنوانیوں سےملت فلسطین کی زندگي بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کا نقصان ملت فلسطین کوپہنچ رہا ہے۔
.......
/169