ابنا: قاسم الہاشمی نے ہماری عربی سروس سے گفتگو میں کہا کہ ملت بحرین کے قیام کی تیسری سالگرہ آرہی ہے اور ہماری قوم چودہ فروری کو سول نافرمانی کے لئے آمادہ ہوچکی ہے۔ ہاشمی نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک تین دنوں تک منامہ میں جاری رہے گي اور یہ اقدام، ملک میں مثبت تبدیلی لانے اور موجودہ تعطل توڑنے کےلئے مفید واقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملت کے اہداف کے حصول تک تحریک جاری رہے گي۔ چودہ فروری کے انقلابی اتحاد نے چودہ فروری کو ملک گير مظاہروں اور احتجاج کی کال دی ہے۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت، اپنے مغربی آقاؤں کی خاموشی کے سہارے ملت بحرین کے خلاف وحشیانہ تشدد آمیز کاروئياں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169