ابنا: آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی اعلی کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی انقلاب مختلف پہلوؤں کا حامل ہے اور صرف ملک میں رہنے والے ایرانیوں سے ہی تعلق نہیں رکھتا بلکہ بیرون ملک مقیم ایرانی بھی اس انقلاب میں شامل ہیں اور ان کے تعلق سے بھی ذمہ داری کا احساس کرتا ہے۔ آیت اللہ بوشہری نے کہا کہ دینی مسائل میں حوزہ علمیہ قم، بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے مسائل حل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اس ملاقات میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی اعلی کونسل کے سربراہ سید جواد قوام شہیدی نے اپنی کونسل کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ایرانی آبادی کا تقریبا سات فیصد حصہ، بیرون ملک مقیم ہے جو ملک کا انسانی اور فکری سرمایہ شمار ہوتا ہے۔
.......
/169