ابنا: دوہزار چار میں ایران کو اس جدید ٹکنالوجی میں پینتیسواں مقام حاصل تھا۔ دوہزار چھے سے ایران کو اسلامی ملکوں کی سطح پر نانو ٹکنالوجی میں پہلا مقام حاصل رہا ہے اور اس ٹکنالوجی میں ترقی کرنےکا تینتالیس فیصد حصہ، ایران سے مخصوص رہا ہے۔ ایران نے دوہزار بارہ میں نانو ٹکنالوجی کے بارہ پیٹنٹ رجسٹرکروائے ہیں۔یہ پیٹنٹ امریکہ میں رجسٹر کروائے گئے ہیں جس کے بعد ایران کو نانو ٹکنالوجی میں عالمی سطح پر تیسواں رتبہ ملاتھا لیکن اس سال ایرانی ماہرین کی محنتوں سے ایران کو آٹھواں مقام حاصل ہوچکا ہے۔
.......
/169