2 فروری 2014 - 20:30
اسرائیل کو امریکی وزیرخارجہ کی دھمکی

امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ساز باز مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں تل ابیب کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ابنا: صہیونی اخبار ہارٹص کے کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی نے اپنی آج کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمنی کے شہر مونیخ کی سکورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ عالمی برادری اس بات کا پختہ عزم رکھتی ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ساز باز مذاکرات کی دوبارہ ناکامی کی صورت میں تل ابیب کے خلاف بین الاقوامی پاپندی عائد کی جائے ۔ اسرائیل کے مختلف اخبارات وجرائد نے آج صبح جان کیری کے اس بیان کا ذکر کرنے کے بعد اپنے موضوعات کو زیادہ تر اسی مسئلے سے مختص کیا اور اسے اسرائیل کے لئے بہت خطرناک  قرار دیا ۔ صہیونی ذرائع نے اس بارے میں لکھاہے کہ اس وقت امریکہ اور یورپ نے تل ابیب کے خلاف بین الاقوامی دباؤ کا آغاز کردیا ہے اور وہ چاہتے ہں کہ جان کیری کا منصوبہ ہرصورت میں نتیجہ خیز قرار پائے ۔ جان کیری نے مزید کہا تل ابیب کو یہ جان لیناچاہئے کہ اگر بین الاقوامی بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوگيا تو اس کی معیشت کی بہتری کا عمل خطرے سے دوچار ہوجائے گا ۔ تل ابیب نے جان کیری کے اس بیان کو اسرائیل کے خلاف ایک کھلی دھمکی قرار دیا ہے اور اسرائیلی حکام ، جان کیری کے اس بیان سے شدت سے نالاں ہیں ۔ دوسری جانب روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک کے بڑے بینکوں نے صہیونی ریاست کے تین بینکوں کو ، غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودیاں کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے سبب پابندی عائد کردی ہے۔

.......

/169