1 فروری 2014 - 20:30
اسلامی انقلاب، آزادی اور چین و سکون کی سوغات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ارومیہ میں آشوری عیسائيوں کی انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب، ایران کی مذہبی اقلیتوں کے لئے آزادی اور چین و سکون کی سوغات لایا ہے۔ صوبہ ارومیہ، ایران کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

ابنا: اسٹینلی سیمونز نے کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں  صیہونیوں اور سامراجیوں کے منفی پروپگينڈوں کے برخلاف  اسلامی جمہوریہ ایران میں مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور وہ مکمل آزادی سے زندگي گذار رہی ہیں۔ اسٹینلی سیمونز نے کہا کہ ولایت فقیہ کا نظریہ ہی، اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف و مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے اور ایرانی قوم کے اعتقادات ہی ہر زمانے میں اس کی استقامت کا بنیادی سبب تھے اور ان ہی اعتقادات کی بنا پر ملت ایران کو دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوئي۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین ایران کے تحفظ اور اس کا دفاع کرنے پر یقین نیز رہبرانقلاب اسلامی کا اتباع، وہ اہم ترین اصول ہیں جن کے سہارے دشمنوں کو ان کے مذموم اہداف میں ناکام رکھا گیا ہے۔ ادھر ارومیہ میں کلیسائے شرق آشور کے پادری داریاؤش عزیزیان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب اور دنیا کے دیگر انقلابات میں یہ فرق ہے کہ اسلامی انقلاب، ملت ایران کے ایمان اور قائد کی اتباع جیسی نمعتوں سے مالا مال ہے۔

.......

/169