1 فروری 2014 - 20:30
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے5رکنی مذاکراتی کمیٹی نامزد کردی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے5رکنی مذاکراتی کمیٹی نامزد کردی۔

ابنا:  باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق، تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان،جماعت اسلام کے رہنما پروفیسرابراہیم ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔ پاکستان کے اس نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان تحریک طالبان کا مزید کہنا تھا کہ بعض چینلز پر چلنے والی یہ خبر غلط ہے کہ طالبان نے ان ناموں کے علاوہ دیگر 5افراد کو حکومتی ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے۔اس نجی ٹی وی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے اس سے قبل تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ان سے فون پر اپنی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت لی ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی نے اجازت دی تو وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان مذاکرات کیلئے اپنے نمائندے منتخب کرے، تحریک انصاف کو 4رکنی حکومتی ٹیم پرمکمل اعتمادہے، تحریک انصاف پیر کو کور کمیٹی کے اجلاس میں مذاکراتی عمل پر مشاورت کرے گی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کور کمیٹی جائزہ لے گی کہ مذاکراتی عمل میں کس طرح معاونت کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲