30 جنوری 2014 - 20:30
تکفیریوں نے تین شامی سپاہیوں کو ذبح کر دیا+تصویر

تکفیری دھشتگردوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے تصویریں شائع کر کے ان دو گاوں پر حملہ کرنے کے بعد تین شامی سپاہیوں کے سر قلم کرنے کی خبر دی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع ابلاغ نے آج صوبہ حمص کے دو گاوں ’’ البہلونیہ‘‘ اور ’’الغیضہ‘‘ پر دھشتگرد ٹولے داعش کے حملے کی خبر دی ہے۔تکفیری دھشتگردوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے تصویریں شائع کر کے ان دو گاوں پر حملہ کرنے کے بعد تین شامی سپاہیوں کے سر قلم کرنے کی خبر دی ہے۔دھشتگردوں نے یہ تصویریں شائع کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وادی خالد( لبنان کے سرحدی علاقے کا نام) کے جوان بشار اسد کی بمبارمنٹ کا جواب اس کے سپاہیوں کا سر قلم کر کے دیں گے۔

اس دھشتگرد ٹولے نے شام کے کچھ دیگر گاوں الحصن اور الزارہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شام کی ریڈ کریسنٹ سینٹر نے خبر دی ہے کہ تکفیری دھشتگردوں نے شام کی شیعہ بستیوں ’’نبل‘‘ اور ’’الزھرا‘‘ پر دسیوں ماٹر گولے داغے ہیں۔ابتدائے رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک شیعہ جوان احمد علی البابا شہید ور دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲