27 جنوری 2014 - 20:30
اخضر ابراہیمی: شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کی اہمیت

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے شام کے امن مذاکرات میں ایران کی شمولیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مفاہمت میں ایران کی شراکت موثر واقع ہوگی۔

ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے شام کے امن مذاکرات میں ایران کی شمولیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مفاہمت میں ایران کی شراکت موثر واقع ہوگی۔  انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ مذاکرات میں ایران کے کردار کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے شام کے امن مذاکرات میں ایران کی شمولیت اور تعمیری کردار پر ہمیشہ تاکید کی  اور جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران کو باضابطہ طور پر دعوت بھی دی مگر چوبیس گھنٹوں کے اندر بیرونی اور خاصطور سے امریکی دباؤ میں انھوں نے اپنی دعوت واپس لے لی۔ قابل ذکر ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ امن مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں شاید کچھ پیشرفت ہوسکے۔

.......

/169