27 جنوری 2014 - 20:30
عراق میں دہشتگردوں کی جاری شکست

عراق کے مغربی علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق عراق کے ایک سکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ فوج کے آپریشن میں داعش کے دو سو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج کے ساتھ جھڑپوں میں بیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر فوج نے اعلان کیا ہے کہ الانبار صوبے سے دہشتگردوں کا صفایا کئےجانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس صوبے میں فوج کے آپریشنل انچارج رشید فلیح نے کہا ہے کہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان پر حملے کئے گئے جن میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی فوج نے ایک آپریشن میں صلاح الدین صوبے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر العراقی کو ہلاک کردیا تھا۔ادھر عراقی فوج نے شمالی علاقے کرکوک میں پندرہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ داعش، تکفیری وہابی عناصر کا دہشتگرد گروہ ہے جسے سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

.......

/169