ابنا: ذرائع کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اب تک مغربی سرحدوں سے دوہزار دہشتگرد ملک میں داخل ہوچکے ہیں اور ان دہشتگردوں میں افریقی اور وہابی تکفیری عناصر شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ درایں اثنا عراقی وزیر اعظم کی مشیر مریم الرئیس نے کہا ہے کہ عراق میں ہزاروں دہشتگرد سرگرم عمل ہیں اور بعض عرب ممالک ان تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں اور یہ ممالک تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
.......
/169