23 جنوری 2014 - 20:30
صدر: ایرانی قوم امریکا پر بھروسہ نہیں کرتی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران میں ترقی کے مواقع زیادہ اور نقصان کے خطرات بہت کم ہیں۔

ابنا: انہوں نے داؤوس اجلاس کے موقع پر ایران کے تیل و گیس اور تعاون کے مستقبل کے زیر عنواں ایک اجلاس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران، گیس کے اعتبار سے دنیا کا پہلا اور تیل کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جس نے دنیا کو توانائی کی فراہمی میں ہمیشہ اہم و موثر کردار ادا کیا ہے اور تہران، تیل و گیس کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی بڑی بڑی کمیپنیوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔صدر مملکت نے اسی طرح سی این این نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام کو ایرانی قوم سے احترام کے ساتھ گفتگو کرنا ہوگی اس لئے کہ وہ دھونس و دھمکی کی زبان سے کبھی مرعوب نہیں ہوتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں سے این پی ٹی معاہدہ کمزور ہوگا جس سے عالمی قوانین بھی متاثر ہوں گے۔صدر مملکت نے تہران کی جوہری سرگرمیوں کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب کے لئے ثابت ہوچکی ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے مگر سیاسی محرکات کی بناء پر تہران سے دشمنی کے لئے اس مسئلے کو بہانہ بنایا گیا اور ایرانی قوم، عالمی قوانین کے دائرے میں اپنے جوہری حقوق کی خواہاں ہے۔انہوں نے ایران سے امریکی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، امریکہ پر بالکل بھروسہ نہیں کرتے جس کے ازالے کے لئے امریکہ کو بہت کچھ کرنا ہوگا۔

.......

/169