23 جنوری 2014 - 20:30
یمن، حکومت کی برطرفی کا مطالبہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں الحوثی گروہ نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: الحوثی گروہ نے قومی آشتی کے مذاکرات میں شامل الحوثی گروہ کے نمائندے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ الحوثی گروہ نے اپنے ایک بیان میں یمن کی قومی آشتی گفتگو میں الحوثی گروہ کے نمائندہ احمد شرف الدین کے قتل کو دین کے احکامات ، دینی اقدار اور قانونی کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور یمن کی موجودہ حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔بیان میں آیا ہے کہ یمن کی حکومت، ملک کا نظم و نسق چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور یہ حکومت سازشی عناصر کے ہاتھوں کا کھلونا ہے اور ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ الحوثی تحریک کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کا فقدان، جرائم اور خونریز وارداتوں میں اضافہ، یمن کی حکومت کے کارنامے شمار ہوتے ہیں۔

.......

/169