22 جنوری 2014 - 20:30
ایرانی وزیر خارجہ کی CNN نیوز چینل سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران نے اپنا کوئی بھی جوہری مرکز تباہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔

ابنا: انھوں نے سی این این نیوز چینل سے گفتگو میں جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے دائرے میں ایران کو مراعات دیئے جانے بارے میں حکومت امریکہ کے طرز وضاحت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وھائٹ ہاؤس، تہران کو دی جان والی مراعات کو غیر اہم ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے مقابلے میں ان وعدوں کو، جو ایران نے جوابی طور پر کئے ہیں، بہت زیادہ بڑھ چڑھا کر پیش کررہا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمینولوجی کی اصطلاح، کہ جسے امریکہ جوہری سمجھوتے کے تناظر میں استعمال کررہا ہے، فریقین کے درمیان طے پانے والے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے متن سے بالکل مختلف ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، طے پانے والے سمجھوتے کی بالکل غلط تشریح کررہا ہے جو اس کی غلط فہطی کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے جنیوا سمجھوتے کی بنیاد پر اور رضاکارانہ طور پر اپنے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے بیس جنوری سے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی موجودگی میں یورینیم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل روک دیا ہے اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے بھی اپنے بریسلز اجلاس میں ایران مخالف پابندیوں کے اپنے قانون میں اصلاح  کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر آئندہ چھے مہینوں کیلئے ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں کچھ نرمی کی گئی ہے۔

.......

/169