21 جنوری 2014 - 20:30
لبنان کے شہر طرابلس میں جھڑپیں دوبارہ شروع

لبنان میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔

ابنا: لبنان میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں لبنان کے شہر طرابلس میں آج صبح اس وقت شروع ہوئیں کہ جب مسلح افراد نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دو لبنانی فوجیوں کو ہلاک کردیا یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ  فوج نے جنگ بندي کا اعلان کرديا تھا ليکن منگل کي رات مسلح گروہوں کي جانب سے فائر بندي کي خلاف ورزي کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ پھرسے شروع ہوگيا ہے۔ لڑائي ميں اب تک آٹھ فوجي سميت چـھياسٹھ افراد زخمي بھی ہوئے ہيں -موصولہ رپورٹ کے مطابق يہ جھڑپيں شارع سوريہ اور جبل محسن نامي علاقوں ميں بڑي شدت کے ساتھ جاري تھيں اور فائرنگ کي آوازيں دور دور تک سنائي دے رہيں تھيں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت طرابلس کے علاقوں شارع سوريہ ،طلعہ الشمال اور جبل محسن نامي علاقوں ميں قدرے امن بحال ہوگيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲