19 جنوری 2014 - 20:30
تکفیریوں نے تارخی مسجد المنصور کو منہدم کر دیا

شام میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے شام کے شہر الرقہ میں ایک تاریخی مسجد کو منہدم کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم تکفیری ٹولے داعش کے عناصر نے بھی النصرہ کی طرح دینی مقدسات کی توہین کرنا شروع کر دیا ہے اس تکفیری ٹولے کے اس سلسلے کے پہلے اقدام میں تاریخی مسجد المنصور کو نشانہ بنایا گیا جو دوسرے عباسی خلیفہ ابو الجعفر منصور کے زمانے کی تعمیر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں سرگرم دھشتگرد ٹولے کسی بھی صورت میں اسلامی مقامات کی بقاء کے قائل نہیں ہیں وہ تمام اسلامی مقدسات کو مٹا کر ایک تحریف شدہ دین کی ترویج کرنا چاہتے ہیں جس کا دین ناب محمدی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲