ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی جان کیری کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک مذاکرات میں پانچ ورکنگ گروپس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان - امریکا اسٹریٹجک مذاکرات گزشتہ سال اگست میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے موقع پر بحال ہوئے تھے۔
.....
/169