17 جنوری 2014 - 20:30
عراق ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

عراقي سيکورٹي فورس نے صوبہ الانبار ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں۔

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق عراقي سيکورٹي فورس نے صوبہ الابنار کے علاقے البوبالي ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا ہے جس ميں کہا جارہا ہے کہ درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے ذيلي گروہ دولت اسلاميہ في العراق والشام کے ارکان نے البوبالي ميں اپنے خفيہ ٹھکانے قائم کر رکھے ہيں اور وہاں سے فلوجہ اور رمادي شہر ميں عوام اور فوج کے خلاف کارروائياں کر رہے ہيں۔عراقي فوج،  مسلح قبائلي لشکر کے تعاون سے  مشرقي رمادي ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن کررہي ہے۔ اس دوران رمادي کے علاقے الملعب ميں فوج اور دہشتگردوں کے درميان شديد لڑائي کي خبريں موصول ہوئي ہيں۔ايک اور اطلاع کے مطابق عراقي فوج، سني قبائلي لشکر کے تعاون سے الانبار  کے علاقے الجزيزہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے ميں مصروف ہےکاروائي ميں بھي سني قبائلي لشکر فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

.......

/169